نئی دہلی، 25 ؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)ویب سائٹ ’’ نیشنل دستک‘‘ کے مطابق جولائی 2010 میں سی بی آئی نے 2005 میں سہرا ب الدین شیخ کے مبینہ قتل کے سلسلے میں امیت شاہ کو گرفتار کیا تھا ۔ ستمبر 2012 میں سپریم کورٹ نے مقدمہ کو گجرات سے مہاراشٹر منتقل کر دیا او ر اس کے پیچھے دلیل یہ دی کہ تحقیقات کی سا لمیت برقرار رکھنے کے لئے ا س مقدمہ کو ریاست کے باہرکی عدالت میں کرنا لازمی ہے ۔سی بی آئی کے خصوصی عدالت نے دسمبر 2014 میں ممبئی کے تمام الزامات سے امیت شاہ کو بری کردیا تھا ؛ لیکن انگریزی میگزین کارو ین میں شائع نرنجن ٹاکلے کی رپورٹ نے اس کے تانے بانے کو منہدم کر دیا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ مدعا علیہ کے حق میں فیصلہ کے لیے،سی بی آئی جج کو ممبئی میں ایک سو کروڑ اور ایک بنگلہ کی پیش کش کی گئی تھی۔ممبئی میں سی بی آئی اسپیشل کورٹ کی صدارت کر رہے برج گوپال ہری کشن لویا کا انتقال 30 دسمبر 2014 اور 1 دسمبر 2014 کے درمیان ہوا جب وہ ناگپور کے راستے میں تھے ۔ اس مبینہ موت کے وقت وہ سہراب الدین کیس کی سماعت کر رہے تھے۔ جس میں نامزد ملزم بی جے پی کے صدر ا میت شاہ تھے۔ اس وقت میڈیا کی رپورٹوں سے یہ اطلاع ملی تھی کہ ان کی موت ہارٹ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی تھی ، تاہم اس وقت بھی برج گوپال کی موت پر اسرار ہی تھی ۔ لیکن نومبر 2016 اور نومبر 2017 کے درمیان’’ میری انویسٹگیشن‘‘ نے پر اسرار موت سے متعلق اطراف و جوانب کے پریشان کن حالات و کیفیت کے متعلق سوال اٹھایا جس میں ایک سوال برج گوپال کی لاش اہل خانہ کو سونپنے پر بھی مبنی تھا ۔ ویب سائٹ ’’ نیشنل دستک ‘‘ نے انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ جن لوگوں کے ساتھ میں نے ( نرنجن ٹاکلے) بات کی تھی ان میں سے ایک لو یا کی بہن انورادھا بیانی بھی تھیں، جو مہاراشٹر کے دھلے میں میڈیکل ڈاکٹر تھی۔ بانی نے مجھ سے دھماکہ خیز مشمولات کا دعوی بھی کیا ۔ اس نے کہا کہ لو یا نے اسے بتایا کہ بمبئی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس موہت شاہ نے انہیں حق میں فیصلے کے بدلے 100 کروڑ روپے کی رشوت کی پیشکش کی تھی۔ بیانی نے کہا کہ لویا نے موت کے چند ہفتے پہلے انہیں یہ بات اس وقت بتائی تھی جب دیوالی کی چھٹی میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ آبائی گھر میں اکٹھا ہو ئے تھے ۔ لویا کے والد ہری کشن نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے انہیں آگاہ کیا تھا کہ حق میں فیصلہ دینے کیلئے انہیں سو کروڑ کی رقم اور ممبئی میں ایک بنگلہ دینے کی پیش کیش کی گئی تھی ۔